ETV Bharat / state

Telangana Tourist Family Rescued گلمرگ کے کنگڈوری علاقے میں پھنسے سیاحوں کے کنبے کو بچایا گیا، پولیس

author img

By

Published : May 26, 2023, 4:19 PM IST

بارہمولہ پولیس نے تلنگانہ سے گلمرگ کی سیر کرنے آئے 4 بچوں سمیت 7 افراد پر مشتمل ایک کنبے کو بچا لیا، جو گنڈولہ سواری کے دوران واپس آنے کا راستہ بھول کر کنگڈوری علاقے میں پھنس گئے تھے۔ دریں اثنا،اس ٹورسٹ فیملی نے بارہمولہ پولیس کی بروقت کارروائی کی سراہنا کی۔

telangana-tourist-family-rescued-who-lost-way-in-gulmarg
Etv Bharatگلمرگ کے کنگڈوری علاقے میں پھنسے سیاحوں کے کنبے کو بچایا گیا، پولیس

بارہمولہ: بارہمولہ پولیس نے سیاحتی مقام گلمرگ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے ایک کنبے کو بچا لیا جو گنڈولہ سواری کے دوران واپس آنے کا راستہ بھول کر کنگڈوری علاقے میں پھنس گیا تھا۔

telangana-tourist-family-rescued-who-lost-way-in-gulmarg
گلمرگ کے کنگڈوری علاقے میں پھنسے سیاحوں کے کنبے کو بچایا گیا، پولیس

ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے تلنگانہ سے گلمرگ کی سیر کرنے آئے 4 بچوں سمیت 7 افراد پر مشتمل ایک کنبے کو بچالیا۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں یہ کنبہ گنڈولہ سواری پر گیا تھا کہ اس دوران وہ واپسی پر گنڈولہ (فیز سیکنڈ) کا راستہ بھول گئے اور کنگڈوری علاقے میں ہی پھنس گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن گلمرگ کی ایک بچائو ٹیم نے اے ٹی ویز اور گھوڑے والوں کے ساتھ کنگڈوری علاقے میں تلاش شروع کی۔بیان میں کہا گیا کہ یہ بچائو ٹیم بالآخر سیاحوں کے کنبے تک پہنچ گئی اور اس کنبے کو بچا کر واپس گلمرگ لایا۔دریں اثنا اس ٹورسٹ فیملی نے بارہمولہ پولیس کی اس بر وقت کارروائی کی سراہنا کی۔

مزید پڑھیں: Police Rescues Norwegian Tourist اسکینگ کے دوران جنگل میں پھنسے سیاح کو بچا لیا گیا

واضح رہے کہ شمالی کشمیر میں واقع وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں ایشیا کے سب سے اونچے گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ ہے۔ اس پروجیکٹ نے اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک ایک سو کروڑ روپیوں کی ریکارڈ کمائی کی۔گنڈولہ کا پہلا مرحلہ سیاحوں کو 8,530 فٹ کی بلندی تک کونگڈوری اسٹیشن تک لے جاتا ہے،وہیں گنڈولہ کا دوسرا مرحلہ 12293 فٹ کی بلندی تک جاتا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.