ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے گھر کوٹ علاقہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں 42 سالہ سینئر استاد لقمہ اجل ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق، جمعرات کو اوڑی کے گھر کوٹ علاقے میں یہ واقع اس وقت پیش آیا جب ویو پوئنٹ گھر کوٹ کے مقام پر ایک الٹو گاڑی ڈیڑھ سو فٹ نیچے ایک لنک روڑ پر جاگری جس کے نتیجے میں 42 سالہ ذولفقار علی ولد غلام رسول خواجہ گنائی ساکنہ گھر کوٹ موقع پر لقمہ اجل ہو گیا جبکہ گاڑی بھی مکمل طور تباہ ہوئی۔
یہ خبر پھیلتے ہی علاقہ گھر کوٹ میں کہرام مچ گیا اطلاوات کے مطابق، ذولفقار علی ریڈیو کشمیر کے پروڈیوسر و ایڈیٹر مقصود احمد سابق ایم ایل اے محمد شفع اوڑی، کشمیر عظمی کے اوڑی نامہ نگار ظفر اقبال کا قریبی رشتہ دار بھی تھے ۔ مرحوم محکمہ تعلیم میں بحیثیت ایک سینئر استاد بھی اپنے فرائض انجام دیے رہے تھے۔