نمائندے کے مطابق کچھ روز قبل ڈی سی بارہمولہ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بارہمولہ سے چندوسہ کے لیے روانہ ہونے والی سوموں گاڑیوں کو جنرل بس اسٹینڈ بارہمولہ سے راوانہ ہونے کے احکامات صادر کئے تھے۔
حکم نامے کے مطابق بارہمولہ جنرل بس اسٹینڈ میں ہی ایک سومو اسٹینڈ بھی قایم کیا جائے گا۔
جوں ہی سوموں گاڑیاں بس اسٹینڈ میں داخل ہوئیں تو وہاں موجود بس ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈرائیوروں نے انکی گاڈیوں کو مکمل طور پر بند کر دیا۔
سوموں ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں اگر باضابطہ طور سرکار نے یہاں منتقل کر دیا دیا ہے تو پھر ہمیں یہاں گاڑیاں رکھنے سے منع کیوں کیا جا رہا ہے۔‘‘
اس حوالے سے بس اسٹینڈ ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’ہم اس فیصلے کے خلاف ہیں، بس اسٹینڈ میں پہلے سے ہی جگہ کی کمی ہیں ایک اور اسٹینڈ بنانے سے ہمیں پریشانی ہوگی۔‘‘
اس بیچ عام لوگوں کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ’’خصوصا کالج طلباء علم سے محروم ہو جاتے ہیں۔‘‘