ETV Bharat / state

Drug De Addiction Rally in Sopore: سوپور میں طلبہ کی منشیات مخالف ریلی

author img

By

Published : May 12, 2022, 8:06 PM IST

’’سوپور میں ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کے فقدان کے باعث Drug De Addiction Centre Sopore اس بدعت میں مبتلا ہو چکے افراد کا علاج و معالجہ کرنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔‘‘

Drug De addiction Rally in Sopore: سوپور میں طلبہ کی منشیات مخالف ریلی

بارہمولہ: شمالی کشمیر North Kashmir میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے منشیات کے خلاف ایک ریلی کا انعقاد عمل میں لایا۔ Drug De addiction Rally in Sopore مقامی غیر سرکاری تنظیموں کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس نے بھی طلبہ کے ہمراہ منشیات مخالف ریلی میں حصہ لیا۔ ریلی میں طلبہ، رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات مخالف نعرے درج تھے۔

سوپور میں طلبہ کی منشیات مخالف ریلی

منشیات مخالف ریلی مختلف سڑکوں اور کلی کوچوں سے ہو کر گزری جس میں طلبہ منشیات سے دور رہنے کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ Students Organised Drug De addiction Rally in Sopore ریلی میں شریک پولیس افسران نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس سماجی بدعات خصوصا منشیات کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں اور سماج سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کی جا رہی کوششوں کی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے۔

پولیس افسران نے بتایا کہ منشیات مخالف ریلی کا مقصد عوام خصوصا نوجوانوں اور طلبہ کو اس وبا سے متعلق بیدار کرنا، اس کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ منشات سے دور رہ کر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ Drug De Addiction Centre Sopore انہوں نے مزید کہا کہ سوپور میں ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کے فقدان کے باعث اس بدعت میں مبتلا ہو چکے افراد کا علاج و معالجہ کرنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ ان کے مطابق انتظامیہ سے اس بارے میں گفتگو کی جاہی ہے اور جلد ہی سوپور میں ایک ڈرگ ری ہیبلیٹیشن مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ایس ایچ او سوپور، خالد فیاض نے کہا کہ ’’منشیات کا استعمال معاشرے میں عام ہو رہا ہے۔ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے میں ہر ایک فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد اکثر و بیشتر طلبہ کو ہی ٹارگیٹ بنا رہے ہیں۔ ایسے میں طلبہ میں منشیات کے حوالے سے بیداری بے حد ناگزیر ہے۔ انہوں نے منشیات کے خاتمے کے لیے عوام سے تعاون طلب کیا ہے تاکہ معاشرے کو پوری طرح اس بدعت سے پاک کیا جا سکے۔ Kashmir Drug Menace

مزید پڑھیں:منشیات کے خلاف ترال میں ریلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.