ETV Bharat / state

SSP Baramulla Interacts with Journalists بارہمولہ کے ایس ایس پی کی صحافیوں کے ساتھ میٹنگ - SSP Baramulla interacts with Baramulla Journalists

بارہمولہ کے ایس ایس پی امود اشوک ناگپورے نے بارہمولہ کے صحافیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ SSP Baramulla Meeting With Journalists

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 11:47 AM IST

بارہمولہ کے ایس ایس پی کی صحافیوں کے ساتھ میٹنگ

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اج ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے (آئی پی ایس) نے بارہمولہ کے صحافیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں بارہمولہ کے ساتھ ساتھ سوپور، پٹن، ٹنگمرگ، اور اوڑی سے آئے ہوئے صحافیوں نے شرکت کی اور ایس ایس پی کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے دوران ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے بتایا کہ سماج میں میڈیا کا کافی اہم رول ہے اور موجودہ وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم عوام تک صحیح خبر پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور صحافی اگر ایک ساتھ مل کر اچھے سے کام کرے تو لوگوں کی مشکلات کافی حد تک دور ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارہمولہ پولیس اور بارہمولہ کے صحافی اگر مل جل کر کام کریں گے تو ہم سماج کو بہتر بنا سکتے ہیں اور ایک صحافی کا فرض ہے کہ وہ لوگوں تک ایک اچھی اور سچ خبر لوگوں تک پہنچائیں، انہوں نے کہا کہ جہاں ہم غلطی کریں آپ ہمیں ضرور بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے افسران کو ہدایت دی کہ کسی بھی بے گناہ کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہیے اور کوئی مجرم ہم سے چھوٹنا نہیں چاہیے۔ واضح رہے کہ امود اشوک ناگپورے نے گزشتہ پیر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع بارہمولہ کا چارج سنبھالا۔ ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر بارہمولہ پہنچنے پر نئے ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے کا استقبال اے ایس پی بارہمولہ آر کے پریہار، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر ڈی پی ایل بارہمولہ، پیرزادہ اعجاز احمد، جے کے پی ایس اور عبدالغنی لون، اکاؤنٹس آفیسر ڈی پی ایچ کیو بارہمولہ نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Army Soldiers Carry Pregnant Lady on Shoulder فوج نے حاملہ خاتون کو اسٹریچر پر تین کلو میٹر دور ہسپتال پہنچایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.