اس موقع پر ایس ایس بی کے ڈی آئی جی رنجیت سنگھ کے علاوہ کمانڈنٹ مکیش کمار سکولی سمیت بچے اور اساتذہ موجود رہے۔
اس موقع پر جسمانی طور پر معذور طلبا نے رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر مکیش کمار نے کہا کہ 'ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہتی ہے کہ ان بچوں کی مدد کی جائے اور ہم آگے بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتے رہیں گے'۔
واضح رہے کہ مذکورہ سکول میں 75 نابینا اور جسمانی طور معذور بچے شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں سے زیر تعلیم ہیں۔ یہ سکول عوامی امداد سے چلتا ہے اور سرکار کی طرف سے ابھی تک اس سکول کو کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے۔