ETV Bharat / state

سوپور: داخلہ نہ ملنے پر طلباء کا احتجاج - Apple town sopore

وادی کشمیر کے متعدد اضلاع میں پرانے اور بڑے کالجوں میں داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے بیشتر اضلاع میں طلباء و طالبات کوزبردست ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑر رہا ہے۔

سوپور: داخلہ نہ ملنے پر طلباء کا احتجاج
سوپور: داخلہ نہ ملنے پر طلباء کا احتجاج
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 4:37 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں طلباء نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ احتجاج کالج میں داخلہ نہ ملنے پر کیا گیا۔ احتجاج کر رہے ان طلباء نے انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوپور، زینگیر، کریری،واگورہ اور آدی پورہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ڈگری کالج سوپور کے اندر داخلہ نہیں دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں پریشانوں کا سامنا ہے۔

سوپور: داخلہ نہ ملنے پر طلباء کا احتجاج

طلباء نے کہا کہ ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڈ کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے بومئ، کریری اور ڈنگی وچھ میں ڈگری کالجز قائم کیے ہیں لیکن بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ نا ہی ان کالجز کے لیے کوئی معقول ٹرانسپورٹ اور معقول بلڈنگ کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹریمز میسر نہیں ہیں۔جس کی وجہ سے ہم ڈگری کالج سوپور میں داخلہ لینے کیلے آئے لیکن یہاں پر ہمیں داخلہ نہیں دیا جاتا ہیں۔

اس دوران سٹیشن ہاوس آفیسر سوپور عازم خان نے طالب علموں کے ساتھ ساتھ کالج انتظامیہ کے ساتھ بات کی اور ان کو سمجھانے کی کوشش کی بعد میں ڈگری کالج سوپور کے ایک پروفیسر طارق احمد نے میڈیا کے نمائندوں کے بتایا کہ جو بھی بچہ سوپور سے باہر تعلق رکھتا ہے اس کو اپنے اپنے علاقہ میں داخلہ ملتا ہے اور لڑکیوں کے لیے وومنز کالج مختص کیا گیا ہے اور جو زینگیر سے وابستہ ہے ان کیلے بومئ زینگیر رکھا ہے اسی لیے باقی جگہوں کیلے بھی نئے کالج رکھیں گے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع باںڈی وپرہ کے سمبل کے کالجوں کے طلباء، گندبل اور ترال میں بھی طلباء نے داخلہ نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا۔ طلباء کو پرانے اور بڑے کالجوں میں داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے بیشتر اضلاع میں طلباء و طالبات کوزبردست ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑر رہا ہے۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر ایم یاسین سے بات چیت کی تھی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی طلبا کو داخلہ دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.