جموں و کشمیر، ضلع بارہمولہ کے رہامہ علاقہ کے جاوید احمد میر ولد محمد دلاور میر نے اپنی دکان سے چوری کی شکایت ڈنگی وچھ پولیس اسٹیشن میں 5 جنوری کو درج کروائی تھی جس میں دکان مالک نے لکھا تھا کہ 'میری دکان میں بدمعاشوں نے رات کے دوران ڈاکہ ڈال کر ایک جنریٹر اور ایک عدد موٹر چوری کر کے فرار ہوگئے۔'
پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد ایس ڈی پی او رفیع آباد نثار احمد، اسٹیشن ہاوس آفیسر ڈنگی وچھ ڈاکٹر یاسر محمود اور سب انسپکٹر امتیاز احمد کی سربراہی میں علاقہ میں کارروائی کر کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن سے تفتیش اور پوچھ گچھ کے بعد ان کے قبضے سے جنریٹر اور ایک موٹر بھی برآمد کیا گیا ہے، اس ضمن میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ٹریڈرس ایسوسی ایشن اور رفیع آباد کے لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال اور ایس ڈی پی او رفیع آباد نثار احمد اور باقی پولیس آفیسرز کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے کم وقت میں جاوید احمد میر کی دکان سے کی گئی چوری کے معمے کو بھی حل کرنے میں کامیاب رہی۔