ETV Bharat / state

'جعلی پیر' کو دبوچنے میں پولیس کی عوام سے مدد طلب - زیورات سمیت نقدی بھی اڑا لی

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں پولیس اسٹیشن تارزو سی سی ٹی وی و میں ایک شکایت درج کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ’جعلی پیر‘ کے بھیس میں ایک نقب زن نے زیورات سمیت نقدی بھی اڑا لی ہے۔

’جعلی پیر‘ کو دبوچنے میں پولیس کی عوام سے مدد طلب

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 5:52 PM IST

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں اس وقت سراسیمگی کا ماحول پھیل گیا جب پولیس اسٹیشن تارزو میں ایک شخص نے شکایت درج کرائی کہ ان کے گھر سے نقدی کے علاوہ زیورات چرا کر ایک نقب زن فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نقب زن ’جعلی پیر‘ بن کر ان کے گھر میں گھس آیا تھا۔

شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نقب زن کی ایک تصویر مشتہر کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

سوپور پولیس نے عوام سے ’جعلی پیروں کے فریب‘ سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے مذکورہ نقب زن کا سراغ لگانے میں پولیس کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے نقب زنی کی واردات انجام دینے والے ’جعلی پیر‘ کو جلد دھر دبوچنے کی یقین دہانی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.