شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور پولیس اسٹیشن میں محکمہ پولیس کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام میں سوپور پولیس کی جانب سے خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے تقریبا سو کنبوں میں کووڈ کٹس تقسیم کیے گئے۔
مستحق غرباء کے درمیان تقسیم شدہ کووڈ کٹس میں این 95 ماسک، آکسیمیٹر، تھرمل اسکریننگ اور سینیٹائزر وغیرہ شامل تھے، ایس ایچ او سوپور عظیم اقبال نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں کورونا کے متعلق بیداری پیدا کرنا اور کٹس تقسیم کرنے کا مقصد خط افلاس سے نیچے رہنے والوں میں کورونا سے بچنے کے لیے وہ تمام سامان مہیا کرانا جو اس سے بچاو کے لیے ضروری ہوتا ہے۔