ETV Bharat / state

لشکر طیبہ کا جعلی ماڈیول بے نقاب، امام سمیت تین گرفتار - جعلی لشکر طیبہ کے لیٹر پیڈ

پولیس نے ان تینوں گرفتار شدہ افراد کی پہچان اشفاق احمد ریشی ولد علی محمد ریشی پیشہ سے ڈرائیور، ممتاز احمد وار ولد محمد مقبول وار پیشہ امام، عبدالقیوم گنائی ولد محمد سلطان گنائی پیشہ مستری کے طور پر کی ہے۔ تینوں وارپورہ سوپور کے رہنے والے ہیں۔

لشکر طیبہ کا جعلی ماڈیول بے نقاب، امام سمیت تین گرفتار

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 10:44 PM IST

Updated : Jan 16, 2021, 10:55 PM IST

سوپور پولیس نے ایک اہم کارروائی میں لشکر طیبہ کے جعلی ماڈیول سے جڑے تین لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمین کی گرفتاری شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور سے چھ کلو میٹر دور وارپورہ نام کے علاقہ سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک شخص نے پولیس میں شکایت درج کی تھی کہ لشکر طیبہ کے ایک گروپ نے ان کو ڈرا دھمکا کر لشکر طیبہ تنظیم کی مالی معاونت کے نام پر 50 ہزار نقد رقم وصول کی ہے۔

اس حوالے سے سوپور پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی اور پورے علاقہ میں تلاشی مہم چلا کر تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے ایک پریس ریلیزمیں بتایا کہ کہ تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو لوگوں سے عسکری تنظیم لشکر طیبہ کی مالی معاونت کے نام پر ٹھگتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

پولیس نے ان تینوں افراد کی پہچان اشفاق احمد ریشی ولد علی محمد ریشی پیشہ سے ڈرائیور، ممتاز احمد وار ولد محمد مقبول وار پیشہ امام، عبدالقیوم گنائی ولد محمد سلطان گنائی پیشہ مستری کے طور پر کی ہے۔ تینوں وارپورہ سوپور کے رہنے والے ہیں۔

گرفتار شدگان کے قبضے سے لشکر طیبہ کے جعلی لیٹر پیڈ اور ایک سیل برآمد کیا ہے۔ سوپور پولیس نے ان کے خلاف ایک کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کی ہے۔

Last Updated : Jan 16, 2021, 10:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.