ETV Bharat / state

سوپور: سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنانے والا شخص گرفتار - J&K POLICE

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ریاست مخالف پروپیگنڈہ چلانے اور جعلی معلومات پھیلانے کے لئے جو لوگ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بناتے ہیں ان کو یہ دھیان میں رکھنا چاہیے کہ ان کی نشاندہی کی جائے گی اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 3:07 PM IST

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور میں جموں کشمیر پولیس نے رئیس احمد میر ولد فیروز احمد میر ساکنہ برتھ کلاں کو سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنانے اور ملک دشمن سرگرمیوں کے لئے شوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال پر گرفتار کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان سوشل میڈیا پر فیک اکاونٹس (جعلی اکاونٹس) بنا کر ریاست اور مُلک مخالف سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتا تھا۔

جموں و کشمیر پولیس سرینگر کے سائبر سیل کی مدد سے سوپور پولیس نے اس فیس بک اکاؤنٹ / صفحے کے صارف / منتظم کی شناخت کرنے میں کامیابی حاصل کی جہاں سے دھمکی آمیز ویڈیو اپ لوڈ کئے جاتے تھے۔

شناخت کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے پولیس نے متعدد اکاؤنٹس اور افراد کی نشاندہی کی ہے جو ریاست مخالف ماحول پیدا کرنے اور سیکیورٹی فورسز کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ریاست مخالف پروپیگنڈہ چلانے اور جعلی معلومات پھیلانے کے لئے جو لوگ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بناتے ہیں ان کو یہ دھیان میں رکھنا چاہیے کہ ان کی نشاندہی کی جائے گی اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جموں و کشمیر پولیس کے سائبر سیل کی مدد سے سوپور پولیس نے اس طرح کے 200 اکاونٹس کی نشان دہی کی ہے جو ریاست کے امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.