ETV Bharat / state

سوپور میں فیس ماسک کی قلت سے عوام پریشان

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جہاں ملک بھر میں لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے وہیں بازاروں میں فیس ماسک کی قلت عوام کے لیے باعث پریشانی ہے۔

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 6:12 PM IST

mask shortage
سوپور میں فیس ماسک کی قلت سے عوام پریشان

وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی بندشوں اور قدغنوں کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں آ رہے تاہم ضرورت مند اور حاجت مند افراد مجبوری کے تحت گھروں سے نکلتے وقت اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے سوپور قصبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بازار میں ماسک کی قلت کے سبب وہ بغیر ماسک کے ہی گھروں سے نکلتے ہیں، جس پر انہیں پولیس اور نیم فوجی دستوں کے عتاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بازار میں فیس ماسک کی قلت یا گراں فروشی کے سبب عوام گھروں میں تیار کیے ہوئے ماسک استعمال کر رہے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق ایسے ماسک پوری طرح کار آمد نہیں۔

ماہرین کے مطابق گھروں میں تیار کیے جانے والے ماسک پوری طرح کارآمد نہیں ہوتے، تاہم ماسک نہ پہننے کے بجائے گھریلو ماسک پہننا ہی بہتر ہے۔

لاک ڈائون کی وجہ سے عائد قدغنوں کو سنجیدہ فکر طبقات میں ہی نہیں بلکہ عوام الناس میں قبولیت بھی حاصل ہے اور اس پر انتظامیہ کی سراہنا بھی کی جارہی ہے۔ تاہم سرکار کو چاہئے کہ عوام کو حفاظتی ساز و سامان جیسے فیس ماسک اور سینیٹائزیرس کی دستیابی کو یقینی بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.