ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک اچھا قدم ہے اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ سرکار اور ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ اس کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔‘‘
تاہم عوام کا ماننا ہے کہ سرکار کو اس ضمن میں مزید انتظامات اٹھانے چاہیے ’’صرف بندشوں سے وائرس کو قابو نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
ایس ایچ او سوپور عظیم اقبال نے ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بندشوں کا نفاذ عوام کی بھلائی کے لیے عمل میں لایا گیا ہے اور صبح سے لوگوں سے گزارش کی گئی کہ وہ گھروں سے بلا ضرورت بالکل نہ نکلیں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ بدھ کی شام کو سرینگر میں کوروناوائرس کا ایک مثبت کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے وادی کے سبھی اضلاع میں دفعہ 144کا نفاذ عمل میں لایا ہے۔
اس سے قبل تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل بھی 31مارچ تک روک دیا گیا ہے۔