ETV Bharat / state

سوپور: کسانوں کو کم قیمت پر پودے فراہم - شمالی قصبہ سوپور

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے سوپور میں کسانوں کو کم قیمت پر پودے فراہم کیے گئے۔

سوپور: کسانوں کو کم قیمت پر پودے فراہم
سوپور: کسانوں کو کم قیمت پر پودے فراہم
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 8:09 PM IST

محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں کسانوں اور کاشتکاروں کو کم نرخوں پر سیب و دیگر اقسام کے پودے فراہم کیے گئے۔

سوپور: کسانوں کو کم قیمت پر پودے فراہم

کم نرخوں پر پودے فراہم کیے جانے پر کسانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی محکمہ کی جانب سے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی امید کا اظہار کیا۔

کسانوں کے مطابق جو پودے محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے چار یا پانچ روپے میں فراہم کیے گئے وہی پودے بازار میں انہیں 200روپے میں خریدنے پڑتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کسانوں نے کہا کہ ’’جس طرح محکمہ کی جانب سے کم قیمت پر پودے فراہم کیے گئے، ایسے ہی ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی محکمہ کی جانب سے کسانوں اور کاشتکاروں کو بیج اور کھاد وغیرہ بھی کم قیمتوں پر فراہم کیے جائیں گے۔‘‘

پودوں کی تقسیم کاری کی تقریب میں محکمہ ہارٹیکلچر کے سینئر افسران کے علاوہ چیف ہارٹیکلچر افسر بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.