ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاشت کار پریشان - covid19

پچھلے برس دفعہ 370کی منسوخ اور اچانک برفباری کے بعد اب کاشت کار لاک ڈائون کی وجہ سے بے حد پریشان ہے۔

horticulture sopore
لاک ڈائون کی وجہ سے کاشت کار پریشان
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 8:16 PM IST

کورونا وائرس کے تیزے سے پھیلائو اور لاک ڈائون کے سبب جہاں عام زندگی متاثر ہے وہیں کسانوں کو بھی گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے کئی باغ مالکان اور کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’لاک ڈائون اور سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے احکامات کے چلتے کسان درختوں اور پودوں کی دواپاشی کرنے سے قاصر ہیں۔‘‘

لاک ڈائون کی وجہ سے کاشت کار پریشان

قابل ذکر ہے سوپور کے اکثر کسان سیب کی کاشت یا تجارت کے ساتھ وابستہ ہیں اور بہار کی آمد کے ساتھ ہی سیب کے درختوں اور پودوں کو کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے درختوں پر مختلف قسم کی ادویات کا چھڑکائو کیا جاتا ہے۔ اور انکے مطابق لاک ڈائون کے چلتے وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔

ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے فروٹ سوپور گروورس ایسوسی ایسو سی ایشن کے صدر مداثر احمد کا کہنا تھا کہ ’’اپریل کے وقت ہمارے باغات میں جراثیم کُش ادویات کا چھڑکائو کرنا لازمی ہوتا ہے مگر لاک ڈاون کی وجہ سے کاشت کار گھروں سے باہر نہیں نکل پاتے ہیں۔‘‘

انکا مزید کہنا تھا کہ بازار بند ہونے، ادیویات کی عدم دستیابی کے سبب بھی کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے میوہ صنعت کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی کسانوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک گھر میں ایک یا دو افراد کو کھیتوں اور باغات کی طرف جانے، ادویات کا چھڑکائو کرنے کی اجازات دی جائے، تاکہ میوہ صنعت کو مستقبل میں ہونے والے نقصانات سے بچایا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع بانڈی پورہ میں کاشتکاروں کو سماجی دوری اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال کرتے ہوئے باغات میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.