ETV Bharat / state

فروٹ گروورس کا سوپور میں احتجاج - HIGHWAY CLOSURE

کشمیر فروٹ گروورس اینڈ ڈیلرس ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے گذشتہ چار پانچ برسوں سے فروٹ گروورس اور ڈیلرس کو زبردست نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

'ٹریفک میں خلل، غیر معیاری ادویات'، فروٹ گروورس کا سوپور میں احتجاج

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 4:19 PM IST

وادی کشمیر کے فروٹ گروورس و ڈیلرس نے منگل کو وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر - جموں قومی شاہراہ کے بار بار بند رہنے اور مارکیٹ میں غیر معیاری ادویات و کھاد کی بھرمار کے خلاف احتجاج درج کیا۔

'ٹریفک میں خلل، غیر معیاری ادویات'، فروٹ گروورس کا سوپور میں احتجاج

احتجاجی 'گورنر انتظامیہ ہوش میں آؤ' اور 'فروٹ گروورس کو بچاؤ' جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بیچ انہیں غیر معیاری ادویات و کھاد دی گئی جس کی وجہ سے نہ صرف فروٹ کو نقصان پہنچا بلکہ میوہ درخت بھی خراب ہوگئے۔

کشمیر فروٹ گروورس اینڈ ڈیلرس ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے گذشتہ چار پانچ برسوں سے فروٹ گروورس اور ڈیلرس کو زبردست نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ماہ نومبر میں بھاری برف باری کی وجہ سے باغوں کو کافی نقصان پہنچا اور امسال لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

موصوف نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران باغ مالکان کو غیر معیاری ادویات اور کھاد دی گئی جس سے باغوں اور فصل کو کافی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ بار بار بند رہنے سے ہماری میوہ سے لدی گاڑیاں درماندہ ہوجاتی ہیں جس سے مارکیٹ پر کافی برا اثر پڑتا ہے۔

موصوف نے حکومت سے باغ مالکان کا کے سی سی قرضہ معاف کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.