شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں فوج نے این ڈی اے اور سئنک سکول (National Defense Academy and Sainik School) میں ایڈمیشن کرنے کے لئے طلبہ کے لئے خصوصی کوچنگ کلاسز کا انعقاد کیا جس میں سوپور اور اس کے گرد نواح علاقوں سے مختلف آے ہوئے طلباء نے شمولیت کی۔
اس سلسلے میں اپلونا راشٹریہ رائفل بٹالین حیدر بنگ کے برگیڑیر آلوک داش مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور انہوں نے بتایا کہ 'ہم نے یہ کوچنگ کلاسز (Coaching Classes ) پانچویں اور چھٹی جماعت کے طلبا کے لئے شروع کئے ہیں اور اس میں پچاس طلباء چار ہفتے کے لئے کوچنگ گریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : فیس متعین کرنے سے قبل نجی اسکولوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے
انہوں نے مزید بتایا کہ سائنک سکول اور این ڈی اے کا امتحان کافی مشکل امتحان ہوتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یہ بچے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرے تاکہ وہ ملک کے ساتھ ساتھ کشمیر کا نام روشن کرے ۔