بارہ مولہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس واٹر ٹینکی کا پانی علاقے میں آتا ہے اس واٹر ٹینکی میں پچھلے کئی برسوں سے کوئی بھی صاف صفائی نہیں ہوئی ہے۔
لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای سوپور پر الظام لگایا کہ وہ علاقے کو گندہ پانی فراہم کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس واٹر ٹینکی میں پچھلے کئی سالوں سے مرے پڑے جانور ہے اور ہم کو ایسا ہی پانی پینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک طرف بار بار لوگوں کو ہاتھ دھونے کے لے اعلان کرتی ہے کیونکہ کورونا وائرس سے تب ہی بچا جا سکتا ہے لیکن دوسری طرف ہمیں پینے کے لیے پانی تک نہیں ہے، صفائی ستھرائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، ہم حکومت اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہمارے گاؤں میں صاف پانی کا انتظام کریں تاکہ ہمیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔