ETV Bharat / state

Snow Not Cleared in Uri اوڑی کی متعدد سڑکوں پر ابھی بھی برف جمع

وادی کشمیر میں ہوئی حالیہ برف باری کے بعد کئی علاقوں میں سڑکوں پر سے برف نہیں ہٹائی گئی جس سے دور دراز علاقوں کا ضلع و تحصیل صدر مقام سے زمینی رابطہ ہنوز منقطع ہے۔ Many Uri Roads Closed due to Snowfall

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 7:34 PM IST

اوڑی کی متعدد سڑکوں پر ابھی بھی برف جمع
اوڑی کی متعدد سڑکوں پر ابھی بھی برف جمع
اوڑی کی متعدد سڑکوں پر ابھی بھی برف جمع

بارہمولہ: سرحدی قصبہ اوڑی کے بونيار علاقے میں متعدد دیہات کی سڑکوں پر ابھی بھی برف جمع ہیں جس سے عوام کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وادی کشمیر میں ہوئی حالیہ برفباری کے بعد گرچہ انتظامیہ نے ٹاؤنز سمیت قصبہ جات کی سڑکوں پر جمع برف کو ہٹانے کا کام مکمل کر لیا ہے تاہم دور دراز علاقہ جات میں ابھی بھی سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ جمع ہے۔

بونیار، اوڑی کے چو ڈالی، گڈ حل، میدان، بارین، چونڈا، بٹگرام ان اور جھولن جیسے متعدد دیہات کی سڑکوں پر برف جمع ہیں جسے صاف کرنے کا عمل ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا۔ ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ برفباری کے بعد ان علاقوں میں معمولات زندگی کافی متاثر ہوئی ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے سڑکوں پر جمع برف کے باعث بجلی نظام بھی متاثر ہے اور متعلقہ محکمہ جات کے عملہ کو بجلی کا نظام بہتر بنانے میں دقتیں پیش آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Snow Plow Driver Rescues Stranded child برف صاف کرنے والی مشین کے ڈرائیور نے بچے کو ہسپتال پہنچایا

اس ضمن میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ سرحدی قصبہ اوڑی کے 80فیصد علاقوں کی سڑکوں پر سے برف ہٹائی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں کام جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی ان علاقوں میں بھی برف ہٹائے جانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ ادھر، مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے فوری طور برف ہٹائے جانے کا عمل مکمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.