ETV Bharat / state

سوپور: زرعی یونیورسٹی کی جانب سے تربیتی پروگرام کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی وڈورہ، سوپور میں ’’موسم کی تبدیلی سے فصلوں پر مرتب ہونے والے اثرات‘‘ کے عنوان پر ماہرین نے مقالات پڑھے۔

سوپور: زرعی یونیورسٹی کی جانب سے تربیتی پروگرام کا انعقاد
سوپور: زرعی یونیورسٹی کی جانب سے تربیتی پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 12:57 PM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں زرعی یونیورسٹی وڈورہ کے شعبہagronomy کی جانب سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف یونیورسٹیز سے آئے ماہرین نے ’’موسم کی تبدیلی سے فصلوں پر مرتب ہونے والے اثرات‘‘ کے عنوان پر مقالات پڑھے۔

سوپور: زرعی یونیورسٹی کی جانب سے تربیتی پروگرام کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے تربیتی پروگرام میں یونیورسٹی کے طلبہ سمیت دیگر ایگریلچر کے طلبہ نے شرکت کرکے ماہرین سے استفادہ حاصل کیا۔

منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد موسم کی تبدیلی کی وجہ سے فصلوں پر مرتب ہونے والے اثرات اور وقت پر مناسب اقدامات اٹھانے اور فصلوں کو نقصان سے بچانے کی تدابیر طلبہ سمیت کسانوں تک پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیں: کاشتکاری کے شوق کو روزگار میں تبدیل کرنے والے محمد سلیم خان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام کی منتظم پروفیسر ریحانہ نے بتایا کہ ’’پروگرام میں ملک کی مختلف ریاستوں/یونیورسٹیز سے پروفیسرز اور ماہرین کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے تجربات اور جدید تحقیق سے طلبہ کو آگاہ کیا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.