ETV Bharat / state

سکینگ: بارہمولہ کے عارف خان نے دبئی میں جیتا گولڈ اور کانسے کا تمغہ - دبئی میں آئی ایس انٹرنیشنل سکی ریس کے سلیلم ایونٹ

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سکیئر عارف خان نے دبئی میں آئی ایس انٹرنیشنل سکی ریس کے سلیلم ایونٹ میں سونے اور کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ اب عارف خان کی نظر ایشین اور اولمپکس پر ہے۔ FIS International Ski Races in Dubai

Skiing: Olympian Arif Khan bags gold medal in Dubai

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 11:20 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے دوسرے اولمپین اور ضلع بارہمولہ کے رہنے والے سکیئر عارف خان نے دبئی میں ایف آئی ایس انٹرنیشنل سکی ریس کے سلیلم ایونٹ میں سونے اور کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ خان نے یہ کارنامہ تین رنز کے بعد 51.98 سیکنڈ میں انجام دیا۔ اس نے پہلا رن 17.45 سیکنڈ میں، دوسرا 17.43 سیکنڈ میں اور تیسرا رن بھی 17.43 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

دبئی سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے، خان نے کہا کہ "ایف آئی ایس انٹرنیشنل اسکی ریس میں ڈھلوان کی قسم کے پیش نظر بین الاقوامی ٹورنامنٹ ان کے لیے چیلنجنگ تھا۔ برف سے بنی تقریباً 200 میٹر کی مختصر ڈھلوانیں ہیں۔ سکیئر کے لیے پہاڑی سے نیچے جانا ایک چیلنج ہے۔ لیکن میں نے اسے تیسری اور چوتھی کوشش میں مکمل کیا۔"

Skiing: Olympian Arif Khan bags gold medal in Dubai
Skiing: Olympian Arif Khan bags gold medal in Dubai

اُن کا مزید کہنا تھا کہ"پہلے دن میں ریس سے باہر تھا اور دوسری ریس میں، میں نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔ تیسرے دن میں نے ریکوری کی اور کانسہ کا تمغہ جیتا۔ آخرکار جمعرات کو جب چوتھی ریس کا انعقاد کیا گیا تو بھارت کی ٹیم پہلی پوزیشن پر آگئی اور پہلا بین الاقوامی گولڈ میڈل جیت لیا۔ اب میری نظر ایشین اور اولمپکس پر ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی پہلی خاتون فٹبال کوچ نادیہ نگہت، لڑکیوں کے لیے مشعل راہ
واضح رہے کہ سنہ 2021 کے نومبر مہینے میں عارف خان سلیلم ایونٹ کے لیے بیجنگ میں جگہ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی ایتھلیٹ بن گئے اور ایک ماہ بعد، اس نے مونٹی نیگرو میں ہونے والے سرمائی اولمپک کے دیوہیکل سلیلم میں جگہ حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقب کر دی۔"

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.