ETV Bharat / state

سوپور: اسپتال کا اچانک دورہ، 6 ڈاکٹر غیرحاضر - بلاک میڈیکل آفیسر

اسپتالوں سمیت سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی خاطر جموں وکشمیر انتظامیہ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

سوپور: اسپتال کے اچانک دورے کے دوران 6ڈاکٹر غیر حاضر پائے گئے

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 8:57 PM IST

ضلع بارہمولہ میں تحصیلدار سوپور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار کو لکھے گئے ایک خط کے مطابق وہ سب ضلع اسپتال سوپور کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے چھ ڈاکٹروں کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔ ڈی سی بارہمولہ کی زبانی ہدایات پر جمعرات کو تحصیلدار سوپور نے سب ضلع اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

تحصیلدار سوپور نے بلاک میڈیکل آفیسر سوپور کی جانب سے تیار کردہ روزانہ حاضری شیٹ کی کاپی کے ساتھ ایک رپورٹ ڈی سی بارہمولہ کو معلومات اور ضروری کارروائی کے لیے ارسال کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: سوپور میں 40 سالہ ترکھان چھت سے گرنے کے دو دن بعد فوت

رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ڈکٹروں میں ڈاکٹر محمد اشرف کنسلٹنٹ سرجن، ڈاکٹر محمد سلطان میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر محمد سلیم چستی، ڈاکٹر مدثر نذیر، ڈاکٹر ایم رفیع اور ڈاکٹر شیخ داؤد شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.