ETV Bharat / state

Girl Drowned in Baramulla بارہمولہ میں بھائی کو بچانے کے دوران بہن غرقآب - جموں کشمیر میں لڑکی ڈوب گئی

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک لڑکی اپنے بھائی کو بچانے کے دوران ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔ لڑکی کی شناخت 18 سالہ نزہت افضل کے طور پر ہوئی ہے۔ girl drowns while saving brother

بارہمولہ میں بھائی کو بچانے کے دوران بہن غرقآب

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 3:33 PM IST

سرینگر: شمالی ضلع بارہمولہ کے سمبل علاقے میں اتوار کے روز بھائی کو بچانے کے دوران بہن ڈوب گئی اور بعد ازاں اس کی لاش کو باہر نکال کر لواحقین کے سپرد کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ کے شادی پورہ سمبل علاقے میں اتوار کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 21 سالہ نزاکت علی نہانے کے دوران غرقآب ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ بہن جس کی شناخت 18 سالہ نزہت افضل کے بطور ہوئی نے بھائی کو بچانے کی خاطر دریا میں چھلانگ لگائی ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ چند افراد نے بھائی بہن کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے بہن کو مردہ قرار دیا جبکہ بھائی کو بھی نازک حالت میں جی وی سی سری نگر منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2023 میں جموں و کشمری کے ضلع بڈگام میں 25 سالہ مقامی نوجوان کی موت ایک نالے میں ٹوبنے کے سبب ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ نالے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والا نوجوان گھر میں آرام کر رہا تھا۔ اسی دوران اسے کچھ عجیب سی کیفیت محسوس ہوئی، جس کے بعد وہ اپنے مکان سے باہر نکل گیا۔ مکان سے باہر نکلنے کے تھوڑی دیر کے بعد وہ نزدیکی نہر کے قریب پہنچ گیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا اور نہر میں گر گیا۔ نہر میں ڈوبنے سے ان کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Young Man Drowned بڈگام میں 25 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.