شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے اچھبل رفیع آباد میں ویکسین کی کمی سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑتا ہے۔
اس ضمن میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کے لیڈر الطاف ملک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اچھبل کے ساتھ ساتھ دوسرے علاقہ جات میں بھی ویکسین کی کمی پائی جا رہی ہے۔
الطاف ملک نے بتایا کی اس وقت ملک سمیت کشمیر میں بھی کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کو کافی دشواریوں سے گزرنا پڑتا ہے کیونکہ جگہ جگہ پر آکسیجن کی کافی کمی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ایک طرف حکومت زور دے رہی ہے کہ ویکسین لگوانا ضروری ہے اور دوسری طرف ویکسین دستیاب ہی نہیں ہے۔
الطاف ملک نے حکومت اور ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے گزارش کی کہ اس وقت ضلع میں ایک نان کووڈ ہسپتال کی بھی کافی ضرورت ہے کیونکہ جو لوگ دیگر بیماریوں کا شکار ہیں ان کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے گزارش کی کہ ہسپتالوں میں جلد از جلد ویکسین دستیاب کیا جائے تاکہ لوگ کووڈ وبا سے محفوظ رہ سکیں۔