ETV Bharat / state

Road Accident In Uri اوڑی میں سڑک حادثہ، سات افراد زخمی - ٹریفک محکمہ جموں و کشمیر

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

seven-persons-injured-in-road-accident-in-uri-baramulla
اوڑی میں سڑک حادثہ، ساتھ افراد زخمی
author img

By

Published : May 9, 2023, 10:06 PM IST

اوڑی میں سڑک حادثہ، ساتھ افراد زخمی

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی کے نامبلا میں ایک سڑک حادثے میں سات افراد زخمی ہوگئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوڑی کے نامبلا علاقے میں سڑک حادثے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں بتایا جا رہا ہے کہ یہ سڑک حادثہ دو چھوٹی گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا۔ اس حادثہ میں سات افراد زخمی ہوگئے ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے پھر ان کو ضلع ہسپتال بارہمولہ مزید علاج و معالجہ کے لیے بھیج دیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ان سات افراد کو ضلع ہسپتال بارہمولہ لایا گیا ہے، اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Man killed in Doda Road Accident : ڈوڈہ سڑک حادثہ ایک شخص کی موت

واضح رہے کہ آج صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک کو نازک حالت میں جموں میڈیکل کالج روانہ کیا گیا۔ یہ حادثہ منگل کی دوپہر ڈوڈہ شہر کے جنوب مغرب میں ضلع صدر مقام سے تقریباً 4 کلومیٹر دور کھلانی کے قریب بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ پر پیش آیا۔

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.