بارہمولہ: جنوبی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں نوشہرہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے نوشہرہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ فوج کی 46راشٹریہ رائفلز، ایس او جی بارہمولہ، سی آر پی ایف اور JAKLIکی مشترکہ ٹیم نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ Security Forces Started CASO in North Kashmir
حفاظتی اہلکاروں نے نوشہرہ علاقے کے بونیار کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ حفاظتی اہلکاروں کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ کئی گھنٹوں تک محاصرہ جاری رکھنے اور گھر گھر تلاشی کے بعد محاصرہ پر امن طریقے سے ختم ہوگیا۔ Search Operation at Nowshehra ended Peacefully
- مزید پڑھیں: سوپور میں سرچ آپریشن