ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں منشیات فروش سرپنچ گرفتار

منشیات کی وبا کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سرپنچ کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے براون شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ Sarpanch of Lari Boniyar arrested

بارہمولہ میں منشیات فروش سرپنچ گرفتار
بارہمولہ میں منشیات فروش سرپنچ گرفتار
author img

By

Published : May 17, 2023, 12:30 PM IST

بارہمولہ میں منشیات فروش سرپنچ گرفتار

بارہمولہ: جموں کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے، وہیں پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں چلا رہی ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے بونيار میں پولیس نے ایک منشیات فروش سرپنچ کو گرفتار کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق پولیس نے بونیار کے بیلا علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران جب منشیات فروش نے پولیس کا ناکہ دیکھا تو وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے پکڑ لیا جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 21 گرام براؤن شوگر برآمد ہوئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے منشیات فروش کی شناخت محمد امین بانڈے ولد عنایت اللہ بانڈے ساکن لڑی بونیار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے منشیات فروش سرپنچ کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بونیار میں کیس درج کرکے آگے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے کی بات کہی جو کہ پولیس کے عوامی تعلقات کی اصل علامت ہے۔ واضح رہے کہ بارہمولہ اوڑی میں پولیس نے پچھلے تین مہینوں میں سو سے زیادہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان سے کروڑوں روپے کی منشیات بھی برآمد کی گئی۔ بتا دیں کہ جنوری، فروری، مارچ اور اپریل کے مہینوں کے دوران پولیس نے 115 مقدمات درج کیے اور 10 انتہائی مطلوب سمگلروں سمیت 156 منشیات کے سمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.