ضلع بارہمولہ میں سفینہ بیگ جنہیں اپنی پارٹی اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی، نے دس ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی حریف پی ڈی پی کی قرۃ البشیر نے صرف چار ووٹ حاصل کئے۔
نائب چیئرپرسن عہدے کے لیے دونوں امیدواروں ثناء اللہ پرے اور عرفان حفیظ لون نے سات سات ووٹ حاصل کئے جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعہ نائب چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
اس موقع پر سفینہ بیگ نے پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون اور اپنی پارٹی کے بانی صدر الطاف بخاری کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بارہمولہ ضلع میں تعمیر ترقی کے لیے کام کریں گے۔ اس موقع پر ورکران نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی سراہنا کی۔
ادھر ضلع بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار عبدالغنی بٹ کو ڈی ڈی سی چیئرمین منتخب کیا گیا۔ وہیں نائب چیئرپرسن کا عہدہ پی ڈی پی امیدوار کوثر شفیق نے حاصل کیا۔
عبدالغنی بٹ نے اپنی پارٹی کی امیدوار فردوسہ اختر کو شکست دی تھی۔ فردوسہ اختر سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ عثمان مجید کی اہلیہ ہیں۔ وہیں نائب چیئرپرسن کا عہدہ پی ڈی پی امیدوار کوثر شفیق نے حاصل کیا جنہوں نے گنستان سمبل ڈی ڈی سی نشست سے ایک آزاد امیدوار طاہر القادری کو ہرایا تھا۔