تفصیلات کے مطابق پوری وادی کی طرح قصبے اوڑی میں گزشتہ کئی روز سے شدید بارش ہوئی جس کے باعث شری علاقے میں ایک کار حادثے کا شکار ہوئی جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوراً نزدیکی ہسپتال داخل کرایا گیا۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
بتا دیں گزشتہ دو دنوں سے جموں و کشمیر میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے اس یونین ٹریٹری کے مختلف علاقوں میں حادثات پیش آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے باعث چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر بارش کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر کئی علاقوں میں چٹانیں کھسک گئی ہے، جس کی وجہ سے شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے۔