ETV Bharat / state

بارہمولہ: جنگلی سور کی موجودگی سے عوام میں تشویش - دریائے جہلم

ضلع بارہمولہ کے پہلی پورہ علاقے میں جنگلی سورکی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

بارہمولہ: جنگلی سور کی موجودگی سے عوام میں خوف و ہراس

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 2:09 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پہلی پورہ، بونیار علاقے میں جنگلی سوروں کا ایک جھنڈ دریائے جہلم کے نزدیک دیکھے جانے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ایک وائرل ویڈیو میں یہ جانور علاقے میں گھومتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’پہلی بار ان جانوروں کو نہیں دیکھا گیا ہے، گذشتہ برسوں میں کئی بار اوڑی کے مختلف علاقوں میں ان جانوروں کے دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔‘‘

بارہمولہ: جنگلی سور کی موجودگی سے عوام میں خوف و ہراس

محکمہ وائلڈ لائف نے ان جانوروں کو پکڑنے کے لیے ٹیم کو متحرک کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں بونیار، اوڑی، رفیع آباد، ہندوارہ اور کپوارہ میں بھی جنگلی سوروں کے جھنڈ کو دیکھا گیا تھا۔

شمالی کشمیر کے علاقوں میں جنگلی سوروں کی بڑھتی تعداد سے متعلق عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ وائلڈ لائف کے افسر نے کہا کہ ’’جنگلی سور زیادہ تر دھاچی گام کے ارد گرد ہی پائے جاتے تھے۔ تاہم گزشتہ برسوں کے دورا ن شمالی کشمیر میں ان کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔‘‘

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پرالیفک (Prolific) اور کسی بھی ماحول میں زندہ رہنے کی صلاحیت ہونے کی وجہ سے ان جانوروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.