ETV Bharat / state

Fire In Uri اوڑی آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر - اوڑی میں آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

اوڑی کے ناملا علاقہ میں ہفتہ کے روز آگ کے ایک واقعہ میں رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا،دریں اثناہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Residential house gutted fire in uri
اوڑی آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر
author img

By

Published : May 27, 2023, 9:17 PM IST

اوڑی آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر

اوڑی: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے ناملا علاقے میں ایک رہائشی مکان میں آگ گئی۔ آگ لگنے سے مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اوڑی کے ناملا علاقے میں غلام قادر لون نامہ شخص کے رہائشہ مکان میں اچانک آگ ظاہر ہوئی۔ آگ مکان کی چھت پر لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوراً مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ کی ایک گاڑی عملہ کے ساتھ جائے موقعہ پر پہنچ گئی۔ مقامی لوگوں اور فائر ایمرجنسی عملہ نے سخت مشقت کے بعد آگ کو قابو کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ تاہم آگ کی اس واقعہ میں رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا یے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

مزید پڑھیں: Darul-ul-Uloom Building Gutted کپواڑہ میں دارالعلوم کی عمارت خاکستر، ہزاروں کتابیں آگ کی نذر

واضح رہے کہ آج شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے چندی گام لولاب علاقے میں آگ کی ایک واردات میں دارالعلوم کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے چندی گام لولاب میں ہفتے کی صبح قریب 7 بجے 'خیر الدرسین' نامی ایک دارالعلوم کی عمارت میں آگ نمودار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ آگ کو جلد بجھانے کی کوشش کی گئی تاہم عمارت کو کافی حد تک نقصان پہنچا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.