ETV Bharat / state

بارہمولہ میں ملیٹنسی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والا رہائشی مکان اور کار اٹیچ: پولیس - رہائشی مکان منسلک

Residential house attached بارہمولہ پولیس نے عسکریت پسندی کیس کے سلسلے میں ایک رہائشی مکان اور ایک گاڑی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت اٹیچ کیا ہے۔ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد انہیں منسلک کیا ہے۔

Etv BharatResidential house and car attached in Baramulla: Police
بارہمولہ میں ملیٹنسی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والا رہائشی مکان اور کار اٹیچ:پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 3:40 PM IST

بارہمولہ: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ملیٹنسی کے ایک کیس کے سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت ایک رہائشی مکان اور ایک کار کو ضبط کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اس کارروائی کے متعلق اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ان کو منطقی سپورٹ فراہم کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں یو اے پی اے کی دفعہ 25 کے تحت ایک رہائشی مکان اور ایک گاڑی (سوفٹ کار) کو ضبط کیا ہے'۔

انہوں نے کہا: 'اوڑی پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 104/2023 درج ایک کیس کی تحقیقات کے دوران ایک گاڑی (سوفٹ کار) زیر جسٹریشن نمبر CH01AD – 9588 کو عسکریت پسندانہ کارروائیوں کی انجام دہی کے لئے اسلحہ و گولہ بارود ایک جگہ سے دوسری جگہ تک پہنچانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا، کو ضبط کیا گیا'۔ان کا کہنا تھا: 'لہذا یو اے پی اے ایکٹ کے سیکشن 25 کے اختیارات کی پیری مین ڈی ایس پی ایس آئی یو بارہمولہ جو کیس کے سی آئی او ہیں، نے مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرکے مذکورہ جائیداد (سوفٹ کار) کو دہشت گردی کی آمدنی کے دائرے میں شامل کرکے ضبط کیا'۔بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح ایک ایک اور کارروائی میں پولیس اسٹیشن کریری میں یو اے پی اے ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 46/2023 فاروق احمد بٹ ولد مرحوم غلام محمد بٹ ساکن وانی گام پائین میں واقع اراضی زیر سروے نمبر 2022 اور 2021 پر تعمیر رہائشی مکان کو بھی قرق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مکان کو عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:

ان کا بیان میں کہنا تھا: 'لہذا یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے اختیارات کے مطابق ڈی ایس پی آپریشنز کریری ڈاکٹر خالد اشرف نے مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مذکورہ رہائشی مکان کو دہشت گردی کی آمدنی میں شامل کرکے منسلک کر دیا'۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.