ETV Bharat / state

Rajnath Visits Baramulla And Uri: راجناتھ سنگھ کا بارہمولہ اور اوڑی کا دورہ، پاکستان پر نکتہ چینی

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سرحدی ضلع بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائن اور اوڑی کے لائن آف کنٹرول کے پاس ایک فارورڈ چوکی کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔ Rajnath Visits Baramulla And Uri

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 7:21 PM IST

Updated : Jun 16, 2022, 9:45 PM IST

Rajnath Singh Visit North Kashmir Baramulla slams Pak and uri
راجناتھ سنگھ نے بارہمولہ اور اوڑی کا دورہ کیا

بارہمولہ: مرکرزی وزیر راجناتھ سنگھ جموں و کشمیر کے دو روزہ دور پر ہیں۔ انہوں نے آج سرحدی ضلع بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائن اور اوڑی کے لائن آف کنٹرول کے پاس واقع ایک فارورڈ چوکی کا دورہ کیا۔ وزیر دفاع نے فارورڈ پوسٹ کے دورے کے دوران اسلحہ و گولہ باردو کا بھی معائنہ کیا۔ وہاں تعینات فوجی جوانوں نے راجناتھ سنگھ کا استقبال فلک شگاف نعروں سے کیا۔ بعد ازاں افسروں نے انہیں سکیورٹی صورتحال کی تازہ تفصیلات فراہم کیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ڈسٹرکٹ پولیس لائن بارہمولہ میں فوج اور پولیس کے جوانوں سے مخاطب ہوئے۔ انہوں نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستان بار بار ناپاک حرکتیں کرتا رہتا ہے۔ آئے دن کچھ نہ کچھ حادثہ پیش آتا ہے۔ دہشت گردی کی واردات پہلے بہت ہوتی تھیں، اب وہ بالکل کم ہوگئی ہیں۔ اس کا کریڈٹ ہماری فوج اور جموں کشمیر پولیس کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پورا بھروسہ ہے۔ پاکستان ہمیشہ اس کوشش میں رہتا ہے کہ بھارت ہمیشہ پریشان رہے۔ ہماری فوج اتنی مستعد ہے کہ دشمن خود اپنی سازشوں کا شکار بن جاتا ہے۔ واضح رہے کہ راجناتھ سنگھ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Rajnath Singh J&K Visit: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا آج سے دو روزہ دورہ جموں و کشمیر

Last Updated : Jun 16, 2022, 9:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.