ETV Bharat / state

Poppy Destroyed in Baramulla ڈانگرپورہ، سوپور میں پوست کی کاشت تباہ - دو کنال اراضی پر کی جا رہی پوست کی کاشت

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں محکمہ ایکسائز نے دو کنال اراضی پر کی جا رہی پوست کی کاشت کو تباہ کردیا۔

a
a
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 4:57 PM IST

ڈانگرپورہ، سوپور میں پوست کی کاشت تباہ

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : منشیات کے بڑھتے رجحان، اور بھنگ سمیت پوست کی کاشت کے خلاف وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح بارہمولہ ضلع میں بھی جموں و کشمیر پولیس، محکمہ مال اور ایسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت سوپور کے زنگیر، ڈانگرپورہ میں حکام نے پوست کی کاشت کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی اور تقریباً دو کنال اراضی پر کی جا رہی پوست کی کاشت کو تباہ کر دیا۔ یہ مہم محکمہ ایکسائز کے ذریعہ پولیس اسٹیشن وارپورہ کے دائرہ اختیار میں ڈانگرپورہ علاقے میں انجام دی گئی۔

محکمہ ایکسائز کے ایک افسر نے بتایا کہ انتظامیہ نے پہلے ہی مقامی باشندوں کو خشخاش سمیت دیگر ممنوعہ فصلوں کو از خود تباہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پوست سمیت دیگر مموعہ فصلوں کے خلاف مختلف محکمہ جات سمیت مقامی ذی عزت شہریوں، ائمہ مساجد اور خطباء کے ذریعے عوام کو منشیات کے بڑھتے رجحان، اس سے معاشرے پر پڑ رہے منفی اثرات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو بار بار یہ باور کرایا گیا کہ وہ از خود ان ممنوعہ فصلوں کو تباہ کریں بصورت دیگر نہ صرف محکمہ کی جانب سے پوست کی فصلوں کو تباہ کیا جائے گا بلکہ اراضی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی انجام دی جائے گی۔

ایکسائز محکمہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے سوپور اور اس کے گرد و نواحی علاقوں میں لگاتار اس مہم کو انجام دے رہیں اور اس مہم میں مقامی پی آر آئی ممبران خاص کر سرپنچ کو بھی ساتھ رکھا جا رہا ہے اور مستقبل میں بھی یہ مہم جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی، اور کاشت کے مکمل خاتمے تک مہم کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Sopore Drive Against Poppy پوست کی کاشت کے خلاف سوپور میں کارروائی

عہدیداروں نے عوام الناس سے منشیات فروشی، منشیات کی کاشت سے باز رہنے اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے متعلق کسی بھی معلومات کو حکام خاص کر پولیس تک پہنچانے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.