ETV Bharat / state

سوپور: ناقص ڈرینیج سسٹم کے سبب عوام پریشان

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے بادام باغ علاقے کے لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے علاقے میں ڈرین تعمیر کرنے کے دوران ناقص مواد کا استعمال کیا گیا ہے۔

سوپور: ناقص ڈرینیج سسٹم کے سبب عوام پریشان
سوپور: ناقص ڈرینیج سسٹم کے سبب عوام پریشان
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 12:04 PM IST

ضلع بارہمولہ کے بادام باغ، سوپور میں ناقص ڈرینیج نظام کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

سوپور: ناقص ڈرینیج سسٹم کے سبب عوام پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کا ڈرینیج نظام ناکارہ ہونے کے سبب سڑکیں زیر آب رہتی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارشوں کے دوران علاقے کی رابطہ سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر ڈرین کی تعمیر میں ناقص مواد استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندں نے بتایا کہ ناقص ڈرینیج نظام کے باعث سڑکیں ہمیشہ زیر آب رہتی ہیں جس سے لوگوں خصوصا طلبہ کو عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مقامی آبادی نے محکمہ آر اینڈ بی اور ضلع انتظامیہ کو ڈرینیج کی تعمیر کے دوران ناقص مواد استعمال کیے جانے سے متعلق کئی بار آگاہ کیا تاہم انکے مطابق ’’افسران نے جھوٹے وعدوں کے سوا کبھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے۔‘‘

اس ضمن میں مقامی باشندوں نے بادام باغ علاقے میں ڈرینیج کا پختہ انتظام کیے جانے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.