ETV Bharat / state

سوپور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، متعدد گاڑیاں ضبط - متعدد گاڑیاں ضبط

جموں کشمیر پولیس نے آج ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں نو گاڑیوں کو ضبط کیا۔

سوپور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، متعدد گاڑیاں ضبط

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 6:27 PM IST

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ نے سوپور اور اس کے گرد نواح علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

سوپور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، متعدد گاڑیاں ضبط

پولیس نے آج لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اور تقریباً 9 نجی گاڑیوں کو ضبط کیا۔

ادھر ضلع انتظامیہ اور سوپور پولیس لاؤڈ سپیکر کے ذریعے عوام الناس سے اپیل کر رہی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کی پاسداری کریں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہے، تاکہ اس مہلک وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ: عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی اپیل

انتظامیہ نے کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑنے کے لیے اور اس کو ختم کرنے کے لیے حکمناموں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے۔

بتا دیں کہ وادی کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک 12 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وبا کے شکار ہوئے ہیں۔ وہیں ضلع بارہمولہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 1623 ہے اس کے علاوہ 53 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.