ETV Bharat / state

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار: پولیس - منشیات کے خلاف جنگ

بارہمولہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ منشیات فروشوں کی شناخت فیصل احمد گوجری اور تنویر احمد لون کے بطور ہوئی ہے۔Drug Peddlers Arrested In Baramulla

police-arrests-two-drug-peddlers-at-baramullah
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار: پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 8:31 PM IST

بارہمولہ: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بارہمولہ پولیس نے ایک کارورائی کے دوران دو منشیات فروشوں کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او کریری کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن چندوسہ کے ایس ایچ او کی سربراہی میں تھانہ چندوسہ کی پولیس پارٹی نے کچوا مقام چندوسہ میں قائم چوکی پر دو افراد کو روکا۔

ان دونوں افراد سے تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 115 گرام چرس جیسا مادہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر ہی دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت فیصل احمد گوجری ولد نذیر احمد ساکن خانپورہ اور تنویر احمد لون ولد محمد اکبر ساکن نوپورہ جاگیر کے بطور ہوئی۔پولیس نے گرفتار شدگان کے خلاف پولیس اسٹیشن چندوسہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

منشیات کی شروعات سگریٹ کے ایک کش سے ہی شروع ہوتی ہے، ناظم صحت

دریں اثناہ، جموں کشمیر پولیس نے عام لوگوں سے گزارش کی ہے کہ اگر اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم میں ملوث کسی افراد کو دیکھا گیا تو فوراً قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ اس کے علاوہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سماج کو منشیات سے پاک کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.