ETV Bharat / state

اوڑی: عسکریت پسندوں کے 10 معاونین کی گرفتاری کا دعویٰ

ضلع بارہمولہ کے اوڑی سکٹر میں پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی میں تین عسکری تنظیموں سے وابستہ معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

police-arrests-12-persons-in-connection-with-narcotics

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 5:54 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سکٹر میں پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین عسکری تنظیم سے وابستہ دس معاونین (Militant Associates) کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ویڈیو
پولیس ذرائع کے مطابق 18 اور 19 کی درمیانی رات کو اوڑی کے ایک گاؤں سے پولیس نے 10 معاونین کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے دو پستول دس گولیوں کے میگزین، دس گرینیڈ اور 21 لاکھ روپے کے علاوہ نشیلی ادویات برآمد کی گئی ہے۔
ان میں سے تین افراد کی شناخت شرافت خان ولد بادشاہ خان ساکن کپواڑہ، سجاد شاہ ولد محمد شاہ ساکن لولاب، اور شاہد احمد راتھر ولد ولی محمد راتھر ساکن ٹنگمرگ کے طور پر ہوئی ہے'۔
پولیس نے اس ضمن میں اوڈی کے پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.