جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈی ایس پی گلزار رشید نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے چوری میں ملوث تین چوروں کو بارہمولہ سے کل رات گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تینوں چور کافی عرصے سے چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے۔
گلزار رشید نے بتایا کہ آج سے کچھ ماہ قبل دلینہ بارہمولہ میں ایک کمپیوٹر سنٹر میں چوری کی واردات پیش آئی، جہاں سے ان چوروں نے کچھ لیپٹاپ اور ایل سی ڈی چوری کیے تھے۔ پولیس نے آج وہ سارا سامان ان کے قبضے سے برآمد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فروٹ گروورس مشکلات سے دوچار
ڈی ایس پی نے کہا کہ کل دوپہر کو ان چوروں نے ایک دوکان کو لوٹا تھا اور وہاں سے بھی 80 ہزار نقدی رقم لوٹلی تھی۔ پولیس نے دوران تفتیش ان سے شراب کی درجنوں بوتلیں بھی زبط کیں۔
پولیس نے چوروں کے خلاف بارہمولہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی ہے۔