بارہمولہ: ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں پہاڑی زبان کے معروف شاعر حاجی فیروز الدین بیگ کی دوسری برسی کے موقع بائز ہائیر سکینڈری اسکول، اوڑی، میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران مدعو کیے گئے مقامی شعراء اور قلمکاروں نے حاجی فیروز الدین کی ادبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ Poet Haji Feroz Rememberd on Death Anniversary
تقریب کے دوران بائز ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل مشتاق احمد نوشہری سمیت مدعو کیے گئے مہمانوں نے حاجی فیروز کے ادبی پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ مقررین نے حاجی فیروز کو پہاڑی زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے آخری دم تک خدمات انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ادبی تقریب کے دوران مرحوم کے لیے ایصال ثواب اور انکی مغفرت کے لیے دعا بھ کی گئی۔ Literary Event in Uri Baramulla
سنہ 1931میں اوڑی میں پیدا ہوئے مرحوم ایڈوکیٹ فیروز دین بیگ پہاڑی زبان کے معروف شاعر اور قلمکار تھے۔ اور 17نومبر 2020میں اس دار فانی سے رحلت کر گئے۔ گزشتہ سال بھی انکی پہلی برسی کے موقع پر ایک ادبی نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔