ETV Bharat / state

Protest Against PHE Dept in Ori: اوڑی میں محکمۂ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج - پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبے اوڑی کے نولکھا گاؤں کے لوگوں نے آج محکمہ پی ایچ ای کے خلاف سڑکوں پر آکر زبردست احتجاج کیا۔ People Protest Against PHE Department in Ori

اوڑی میں محکمۂ پی ایچ ای کے خلاف لوگوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 5:11 PM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبے اوڑی کے نولکھا گاؤں کے لوگوں نے آج محکمہ پی ایچ ای کے خلاف سڑکوں پر آکر زبردست احتجاج کیا۔ Protest Against PHE۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے ہمیں گندا پانی پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ جہاں پینے کے پانی کا پرانا پروجیکٹ بنا ہوا ہے، اب دوبارہ وہاں پر نہیں بننا چاہیے۔ اس سے پہلے بھی نالے ناگ میں پانی کا پرانا پروجیکٹ ہے، جہاں پورے علاقے کی گندگی آکر جمع ہوتی ہے اور ہمیں مجبوراً گندہ پانی پینا پڑ ہے۔ People Protest against PHE Department in Ori

اوڑی میں محکمۂ پی ایچ ای کے خلاف لوگوں کا احتجاج
لوگوں نے بتایا کہ پینے کے پانی کا پروجیکٹ پرانی جگہ نہیں بننا چاہیے بلکہ جہاں سے پانی کی مین سورس آتی ہے وہیں پر بننا چاہیے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ جہاں پرانی جگہ پانی کا پروجیکٹ بنا ہوا ہے وہاں پر نیا پروجیکٹ نہیں بننا چاہیے بلکہ اس کے بجائے جہاں سے پانی پیدا ہوتا ہے وہیں پہ بننا چاہیے۔

ایک مقامی شخص رفیق حسین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاؤں سے اوپر جو گاؤں واقع ہیں ان کی گندگی اسی نالے میں آتی ہے اور ہمارے پانی کا پروجیکٹ اسی نالے میں بنا ہوا ہے اور یہ پانی بالکل گندہ ہوتا ہے اور جب بارش ہوتی ہے تو پانی بالکل خراب ہو جاتا ہے ہم احتجاج اس لیے کر رہے ہیں کہ گورنمنٹ نے ایک نیا پروجیکٹ دیا ہوا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ڈیمانڈ کے مطابق اس پروجیکٹ کو بنایا جائے۔ شریف احمد نے کہا کہ ہمیں پانی چاہیے گاؤں کے آخر سے کیونکہ گاؤں میں جتنے بھی گندگی ہے وہ اسی نالے میں آتی ہے اور ہمیں یہی پانی پینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔

ایک اور مقامی شخص محمد اعظم نے کہا ہم حکومت سے کوئی گلا نہیں ہے۔ ہمیں پی ایچ ای کے ساتھ ناراضگی ہے۔ محکمہ کروڑوں روپے کا نقصان کیوں کر رہے ہیں۔ ہم نے محکمہ کو بہت بار کہا کہ آپ اچھا پانی ہمیں مہیا کریں۔ اس پانی میں ساری گندگی آتی ہے اور ہماری ناک بدبو سے بند ہو جاتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ انتظامیہ ڈپارٹمنٹ کے خلاف سخت قدم اٹھائیں۔ جب اس سلسلے میں ہم نے محکمہ پی ایچ ای کے ایگزیکٹیو انجینئر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد اس مسئلہ کو حل کر کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.