اطلاع ملنے پر سوپور پولیس نے اے آر کمپیوٹرس کے مالک جس کا نام عارف حسین وانی ولد محمد اشرف وانی بتایا جا رہا ہے، کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے اس سے آدھار کارڑ بنانے اور ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی مشین ضبط کی ہے۔
مقامی لوگوں نے اس کارروائی پر سوپور پولیس کی ستائش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزموں کو پکڑ لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔