ETV Bharat / state

Dilapidated Bridge بارہمولہ میں لکڑی کے پُل کی خستہ حالی سے لوگ پریشان - جموں و کشمیر خبر

بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں لوگوں کی آمد و رفت کے لئے بنائے گئے پل کی خستہ حالی سے لوگ پریشان ہیں، انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اسے بہتر طریقہ سے تعمیر کی جائے تاکہ لوگوں کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پُل کی خستہ حالی سے لوگ پریشان
پُل کی خستہ حالی سے لوگ پریشان
author img

By

Published : Apr 23, 2023, 11:06 AM IST

پُل کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے نگلی علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ ان کے علاقے میں ایک لکڑی کا پل کافی خستہ حال ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ پل خستہ ہو چکا ہے اور اس پر کبھی بھی حادثہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کافی بار متعلقہ محکمہ سے گزارش کی کہ اس پل کو اچھے سے تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے

مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ نگلی گاؤں سوپور سے پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور یہاں کی پوری آبادی ماہی گیر طبقہ سے وابستہ ہے اور ہم لوگ کافی غریب ہے اور ہماری طرف سرکار توجہ نہیں دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکار اور متعلقہ محکمہ سے کافی بار گزارش کی کہ اس پل کو پختہ طریقے سے بنایا جائے لیکن ہماری بات کو نظر انداز کیا گیا جس کے سبب ہم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ اس پل کی ناگفتہ بہ حالت سے ہمیں کافی تشویش ہے کیونکہ اس پل پر کبھی بھی حادثہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پل کے نیچے سے ایک نہر بہتی ہے اور اس میں بانی کا بہاؤ کافی تیز رہتا ہے، اگر کبھی حادثہ پیش آیا تو کافی نقصان ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پل لکڑی کا بنا ہے اور اس میں جو لکڑی استعمال ہوہی ہے وہ کافی بوسیدہ ہوہی ہے ۔

مزید پڑھیں:Dilapidated Bandipora Bridge: بانڈی پورہ میں خستہ حال پل کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہے کہ اس پل کو پختہ بنایا جائے اور اس پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے کیونکہ یہ پل کافی اہمیت کا حامل ہے اور یہ کافی گاؤں کو آپس میں جوڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.