بجلی ٹرانسفامر کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں پی ڈی ڈی اہلکار ہو گیا۔
یہ سانحہ سوپور کے یاسین کالونی، آرم پورہ میں پیر کی صبح پیش آیا۔
فوت شدہ پی ڈی ڈی اہلکار کی شناخت سیلو کے رہنے والے ثناء اللہ ڈار ولد عبد الاحد ڈار کے طور پر ہوئی ہے جو محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) میں فورمین کے طور پر کام کر رہا تھا۔
حادثے کے بعد علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔ اس ضمن میں سوپور پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔