ETV Bharat / state

Uri Primary School اوڑی کے پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے مورہ گاؤں کے پرائمری اسکول میں ٹیچر نہ ہونے سے اسکولی بچوں کا کافی نقصان ہورہا ہے۔

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 12:46 PM IST

Updated : Apr 26, 2023, 2:27 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
اوڑی کے پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا

اوڑی: ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے مورہ گاؤں کے ایک پرائمری اسکول میں پہلے تین ٹیچر ہوا کرتے تھے لیکن اب وہاں ایک ہی ٹیچر بچوں پڑھا رہا ہے۔ جب نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے اسکول کا جائزہ لیا تو وہاں کچھ طلبا اور ایک معذور ٹیچر نظر آیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس اسکول میں پہلے ٹیچر تھے اور چند روز سے اس اسکول میں صرف ایک ٹیچر ہی بچوں کو پڑھا رہا ہے اور وہ بھی معذور ہے۔ جب کہ دو ٹیچر کئی دنوں سے اسکول نہیں آرہے ہیں۔ اس اسکول کا ٹائم صبح 11 بجے کا ہے یہاں بچے تو آجاتے ہیں لیکن ٹیچروں کا کوئی پتہ نہیں ہوتا۔ اس اسکول میں تین کمرے ہیں جس میں ایک کمرے میں بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے بقیہ دو کمرے بند پڑے ہوئے ہیں۔ بچوں کے والدین نے ژونل ایجوکیشن افسر اوڑی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسکول کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں بلکہ انہوں نے بار بار ان سے گزارش کی لیکن پھر بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ سرکاری اسکولز میں ٹیچر، بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے ہم پھر اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکول میں تعلیم دلانے پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ ان کے گاؤں کے اسکول کی طرف بھی توجہ دی جائے۔

ایک مقامی شخص افتخار احمد بھٹ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں ٹیچر کئی دنوں سے نہیں آرہے ہیں۔ یہاں ایک ہی ٹیچر بچوں کو پڑھا رہا ہے۔ اسے بھی اسکول آنے میں دیر ہوجاتی ہے کیوں کہ وہ معذور ہے اور یہاں جو پہلے ٹیچرز تھے صبح دیر سے آتے اور اسکول جلدی بند کر کے چلے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے گاؤں والے اپنے بچوں کو یہاں سے نکال کر ان کا داخلہ پرائیویٹ اسکولوں میں کروارہے ہیں۔ ایک اور مقامی شخص فیاض احمد نے کہا کہ یہاں پر ٹیچروں کی کمی ہے جو اس سے پہلے اساتذہ تھے وہ روزانہ اسکول نہیں آتے تھے ہم چاہتے ہیں کہ یہاں نئے اسٹاف کو لایا جائے۔ جب اس سلسلے میں نمائندے نے اسکول میں اس معذور ٹیچر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس میں سے ایک ٹیچر میڈیکل لیو پر ہیں اور ایک خاتون ٹیچر تھیں جس کا ٹرانسفر کر دیا گیا ہے اسی وجہ سے میں اکیلا ہی ان بچوں کو پڑھا رہا ہوں۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے ژونل ایجوکیشن افسر اوڑی سے فون پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ اسکول میں بہت جلد ہی اساتذہ تقرر جائیں گے اور اسکول میں جو بھی مسائل ہیں وہ بہت جلد ہی حل کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں ایسے بھی اسکول موجود ہے جہاں اساتذہ کے ساتھ ساتھ جگہ کی بھی کافی کمی ہے اسکولوں کے مسائل کب تک حل ہوں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Govt School in Uri Awaits Completion گورنمنٹ مڈل اسکول بلڈنگ پندرہ برسوں سے تشنہ تکمیل

Last Updated : Apr 26, 2023, 2:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.