مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
اطلاعات کے مطابق اوڑی سیکٹر میں دونوں جانب سے گولہ باری جاری ہے، بھارتی فوج پاکستانی فوج کی جانب سے کی جارہی فائرنگ کا موثر جواب دے رہی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔