اوڑی:جموں کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہی ہے،اس پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ اور پولیس اہلکار اقدام اٹھا رہے ہیں،نوجوانوں کو منشیات کی لت سے بچانے کے لئے مختلف طرح کے پروگرامز بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری اسکول میں آج نشہ مخالف تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں اسکول کے طلبا و طالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی باشندے اور انتظامی امور کے افسران نے شرکت کی۔اس تقریب کے انعقاد کا مقصد اسکولز اور کالجز کے طلبا ء و طالبات کے علاوہ وادی کے نوجوانوں کو نشہ کی لت سے محفوظ کرانا ہے۔اس موقع پر مقرنین نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنے بچوں کو نشہ سے بچانے لئے جلد از جلد ضروری اقدام اٹھا ئیں۔
اس پروگرام میں بلاک میڈیکل افسر اوڑی، ایس ڈی پی او اوڑی، پرنسپل بوائز ہائر سکینڈری اسکول،مزکورہ اسکول کے اساتذہ طلبا و طالبات اور والدین نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:Nasha Mukt Bharat Abhiyan: نشہ مکت بھارت کے حوالے سے پی آر آئی کے لیے بیداری پروگرام
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل مشتاق احمد سوپوری نے کہا کہ اس تقریب میں اسکولی بچوں کو منشیات جیسی لت کے بارے میں بتایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہمارے اسکول میں وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔ان پروگرامز کے انعقاد کا مقصد بچوں کی کونسلنگ کرنا،مثبت فکر کو فروغ دینا اور ایک بہتر انسان بنانے کی جد و جہد کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ایسے پروگرام ہمیشہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے چلائے خطہ کے متعدد اضلا ع میں منعقد کئے جاتے ہیں۔