شمالی کشمیر: ضلع بارہمولہ کے سوپور کے لاء کالج میں بزم شعر و ادب سنگرامہ کی جانب سے یک روزہ ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کشمیر کے جانے مانے قلم کارواں کے ساتھ ساتھ ادیبوں نے شرکت کی۔Literary Conference At Sopore
اس دوران پروگرام کے منتظم شمیم یوسف نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ مشہور و معروف ادیب شاعروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور انہیں اعزاز سے نوازا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم چاہتے ہے کہ ہماری کشمیری زبان کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو۔ Literary Conference At Sopore
یہ بھی پڑھیں: Literary Event in Pulwama: ساہتیہ اکادمی کے زیر اہتمام پلوامہ میں ادبی تقریب
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں کافی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی شرکت کی اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کشمیر زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان کو بھی فروغ دینے کی کافی ضرورت ہے۔ Literary Conference At Sopore