ETV Bharat / state

Body Fished out From Jhelum: سوپور، دریائے جہلم سے لاش بازیاب

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے دریائے جہلم سے ایک غیر مقامی باشندے کی لاش برآمد کرکے پولیس نے قانونی لوازمات کے لیے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 2:43 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں گزشتہ شام دریائے جہلم میں غرقاب ہونے والے غیر مقامی باشندے کی لاش پیر کی صبح بازیاب کی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سوپور کے بوہری پورہ علاقے میں اتوار کی شام ایک غیر مقامی شخص اچانک دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پیش آتے ہی جموں وکشمیر پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا اور 12 گھنٹوں کی مسلسل کاشوں کے بعد لاش پیر کی صبح باز یاب کی گئی۔

متوفی کی شناخت سریندر پرساد ساکنہ بابھنولی، کوشی نگر، اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر، پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ سوپور پولیس کا کہنا ہے کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے قانونی وراثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Body of Teenager fished out in Srinagar: جہلم سے دو دن بعد 15سالہ لڑکی کی لاش بازیاب

یاد رہے کہ سوپور قصبہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں دریائے جہلم سے گزشتہ ہفتوں کے دوران کئی افراد کی لاشیں بازیاب کی گئی ہیں جن میں غیر مقامی باشندے بھی شامل ہیں۔ جبکہ سوپور پُل سے جہلم میں چھلانگ لگا کر کئی افراد خاص کر خواتین نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ حادثات اور خودکشی کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر لوگوں نے حکام سے جہلم پر واقع پلوں اور بنڈ کے گرد حفاظتی کے انتظامات کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.